Cattle Farm – Preparation of Asia’s largest cattle market

246 views

ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی تیاریاں

Preparation of Asia's largest cattle market

کراچی (امید جہاں) کراچی میں قایم مویشی منڈی کم و بیش 800 ایکڑ اراضی پر پھیلی ہوئی ہے۔ جس میں تقریبا 28 بلاکس بنائے گئے ہیں۔ وی وی آئی پی بلاکس معروف کیٹل فارمز کیلئے بنائے گئے ہیں جہاں قربانی کے جانوروں کی قیمت تقریباً 15 لاکھ سے شروع ہو کر 4 کروڑ تک ہو گی۔ جبکہ جنرل بلاکس میں 2 لاکھ سے 5 لاکھ کے درمیان تک جانور فروخت ہوسکتے ہیں۔

اس وقت منڈی میں 30 ہزار سے زائد گائیں، بھینسیں اور تقریبا ایک ہزار بکرے پہنچ گئے ہیں۔ مویشی منڈی میں جانور کی قیمت متوسطً طبقے کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔ ہزاروں کی آمدنی والے حضرات لاکھوں روپے کا جانور خریدنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ مویشی منڈی کراچی کے باسیوں کیلئے اب صرف تفریح گاہ کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سبب بنا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں جانور کی قیمت میں پچاس سے زائد فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ بیوپاری بھی انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اسکی قیمت میں دگنا اضافہ کردیا گیا ہے۔

 

Cattle Farm – Preparation of Asia’s largest cattle market

The livestock market, located in Karachi, is spread over an area of ​​less than 800 acres. About 28 blocks have been built. VVIP blocks are made for the well-known kettle farms where the cost of the sacrificial animals starts from around Rs 1.5 lakh to Rs 4 crore. While general blocks can sell between 2 million and 5 million animals.