Atish Ishq Main Junoon – آتش عشق میں جنوں

1,923

Atish Ishq Main Junoon – آتش عشق میں جنوں

آتش عشق میں جنوں

Urdu Magazine

میری محبت میں اپنی سب سے پیاری چیز قربان کردوں ، الله  نے حضرت ابراہیمؑ کو حکم دیا ۔ پھر دنیا نے دیکھا کہ کیسے حضرت اسماعیلؑ کو ان کے والد نے الله  کی راہ میں   قربانی کےلئے پیش کیا۔ بھلا کونسا باپ اپنی اولاد کو اپنے ہی ہاتھوں قربان کرتا ہے ، لیکن یہ مثال قائم کرنے کا مقصد ہمیں بہت کچھ سکھانا تھا۔ یہ بتانا تھا کہ اپنے دل کو اپنے ہاتھوں سے چیرنا پڑتا ہے ۔ صبروضبط کی وہ انتہا ہوتی ہے کہ جیسے روح کو کانٹوں کے بستر سے گزارا جا رہا ہو، اللّه  کی محبت کو پانے کیلئے اپنی جان تک دینے کیلئے تیار رہنے کو مومن کہتے ہیں ۔ یہ سبق ہمیں سکھایا گیا کہ کسی محبوب چیز کو پانے کیلئے اپنی جان سے بھی ذیادہ پیاری چیز کو قربان کرنے کیلئے تیار رہو، یہ کام آسان نہیں ، تبھی ہر کوئی اس منزل کونہیں پالیتا ۔ بس وہ بہت عظیم لوگ ہیں جو یہ حوصلہ ، یہ استقامت رکھتے ہیں ۔

بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق

عقل ہے محو تماشہ لب بام ابھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.