Home Entertainment اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کا اہم بیان سامنے آگیا۔

اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کا اہم بیان سامنے آگیا۔

28
0
SHARE

Ponam Panday Death

کینسر کے مرض سے آگاہی کیلیے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کا اہم بیان سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پونم پانڈے نے انسٹاگرام پر تازہ ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ موت کی جھوٹی خبر دینے میں میری پی آر ٹیم ملوث نہیں ہے۔

پونم پانڈے نے کہا کہ میری والدہ کو کینسر تھا، وہ بہت زیادہ بیمار رہیں اور کافی مشکل وقت دیکھا، موت کی جھوٹی خبر کا یہ نتیجہ نکلا کہ اب ہر طرف سروائیکل کینسر کے بارے میں پڑھنے کو مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی طرح جانتی ہوں یہ مذاق نہیں تھا لیکن بیماری سے متعلق میرا پیغام ہر طرف گیا۔

گزشتہ روز پونم پانڈے کے شوہر سیم بمبئی کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ خوش ہوں کہ اُس نے ایسا کیا اور وہ زندہ بھی ہے، جب میں نے اہلیہ کے انتقال کی خبر سنی تو تب میرے دل نے کچھ محسوص نہیں کیا کیونکہ مجھے یقین تھا ایسا نہیں ہو سکتا۔

سیم بمبئی کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ محسوس کیوں نہیں ہوا اس کی وجہ ایک دوسرے سے جڑے رہنا ہے، میں پونم کے بارے میں ہر روز سوچتا ہوں اور اُس کیلیے روزانہ خصوصی دعائیں کرتا ہوں، کچھ بُرا ہوگا تو مجھے پتا چل جائے گا۔

چند روز قبل پونم پانڈے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی ٹیم کی جانب سے بیان جاری کیا تھا کہ اداکارہ و ماڈل کی سروائیکل کینسر کے باعث موت واقع ہوگئی ہے۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی تھی جس پر ان کے مداح اور شوبز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ زندہ ہیں۔ انہوں نے سروائیکل کینسر سے آگاہی کیلیے موت کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی تاکہ لوگ اس بیماری کے بارے میں جان سکیں۔

Ponam Panday Death, poonam panday deathth, poonam pandey passed away

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here