Home Entertainment شاہد اور کریتی کی فلم سے چند مناظر ہٹانے کا حکم

شاہد اور کریتی کی فلم سے چند مناظر ہٹانے کا حکم

34
0
SHARE
Shahid kapoor and kriti sanon Movies Scenes cutting issue

 نامور اسٹارز شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ سے چند مناظر ہٹانے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم آج سے ٹھیک دو دن بعد 9 فروری کو نمائش کیلیے سینما گھروں میں پش کی جائے گی جس کیلیے مداح بے حد پُرجوش ہیں۔

ایسے میں سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے فلم سے چند مناظر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں، بورڈ نے یہ بھی حکم جاری کیا ہے کہ اس میں لفظ ’شراب‘ کو ’پینے‘ سے تبدل کیا جائے۔

شاہد کپور اور کریتی سینن پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ رومانوی کامیڈی فلم ہے جس کے مناظر ہٹانے کے نتیجے میں اس کا دورانیہ کم ہو جائے گا۔

بورڈ نے 36 سیکنڈز میں سے 9 سکینڈز کے مناظر پر اعتراض عائد کیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here