یاحیُ یا قیوم 100 مرتبہ پڑھیں۔کیا آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کا دل کسی ایسے شخص کی طرف مائل ہو گیا ہے جس سے آپ کی ملاقات کام کی جگہ پر ہوئی تھی؟ اگر واقعی آپ کسی کی طرف متوجہ ہوئے ہیں، تو ہم مشورہ دیں گے کہ اس وقت نئی محبت میں نہ پڑیں۔ آپ کا دل ابھی تک پچھلے رشتے کے زخموں سے سنبھلا نہیں ہے۔ صبر کریں اور جلد بازی نہ کریں۔ جذبات دونوں طرف سے ہوں تو ہی رشتہ بننا چاہیے۔
محبت
آپ کی ذاتی، جذباتی اور رومانوی تعلقات میں بہتری آئے گی۔ غیر شادی شدہ افراد کے لیے سنجیدہ رشتہ ممکن ہے، اور گھر، خاندان اور ذاتی معاملات میں بھی سکون اور راحت محسوس ہو گی۔
کیریئر
ایسا لگتا ہے کہ آپ اپنے پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے کسی قسم کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے۔ یہ رویہ خطرناک ہو سکتا ہے، کیونکہ اسی طرح چلتے رہے تو کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔
صحت
فی الحال اپنی صحت کے معاملے میں کوئی خطرہ مول نہ لیں۔ آپ کو مکمل احتیاط اور حفاظت کی ضرورت ہے۔