یاحیُ یا قیوم 100 مرتبہ پڑھیں۔آج کچھ فیصلوں کو بدلنے سے پہلے محتاط رہیں۔ ہم آپ کو جھگڑوں اور اختلافات سے بچنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ شریکِ حیات کے ساتھ حالات اس وقت معمول پر آئیں گے جب وہ آپ کا نقطۂ نظر سمجھ لے گا۔ اپنے کاموں کو منظم کریں اور بھرپور آرام اور نیند ضرور لیں۔
محبت
شریکِ حیات سے بات چیت کا دروازہ کھولیں، ہو سکتا ہے کہ ایک سادہ ملاقات آپ دونوں کے درمیان پرانے اور الجھے ہوئے مسائل کو حل کر دے۔
کیریئر
آپ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، اپنی راہ خود متعین کر رہے ہیں اور حالات بھی آپ کی مدد کر رہے ہیں تاکہ آپ اپنے کام کو اس سمت لے جائیں جس کا آپ نے خواب دیکھا تھا۔
صحت
اپنی صحت کو معمولی اور بے فائدہ باتوں کے لیے قربان نہ کریں۔ یہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔